پرائیویسی نوٹس

آخری نظرِثانی: November 28, 2019

SalamWeb  (سلام ویب) پر، ہم یہ یقینی بنانے کا عہد کرتے ہیں کہ آپ کی ذاتی معلومات محفوظ ہوں۔ رازداری کا یہ نوٹس یقینی بنائے گا کہ آپ مکمل طور پر آگاہ ہوں کہ ہم آپ سے کون سی معلومات جمع کرتے ہیں، ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں، اسے کس کے ساتھ بانٹا جاتا ہے اور آپ کے حقوق کیا ہیں۔

رازداری کا یہ نوٹس مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات دیتا ہے:
1۔ ہم کون ہیں؟
2۔ جب آپ SalamWeb ویب سائٹوں پر تشریف لاتے ہیں تو ہم کون سی ذاتی معلومات اکٹھی کرتے ہیں؟
3۔ جب آپ SalamWeb مصنوعات اور خدمات تک رسائی کرتے ہیں تو ہم کون سی ذاتی معلومات اکٹھی کرتے ہیں؟
4۔ ہم نے جو ذاتی معلومات مانگی ہیں اگر آپ وہ فراہم نہیں کرتے تو کیا ہوتا ہے؟
5۔ کیا ہم وہ مقصد تبدیل کر سکتے ہیں جس مقصد کے لیے ہم آپ کی ذاتی معلومات کو استعمال کرتے ہیں؟
6۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کتنی دیر اپنے پاس رکھیں گے؟
7۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کس کے ساتھ بانٹیں گے؟
8۔ کوکیز
9۔  ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کیسے محفوظ رکھتے ہیں؟
10۔ کیا ہم آپ کی ذاتی معلومات کو EEA سے باہر منتقل کریں گے؟
11۔ آپ کی ذاتی معلومات کی بابت آپ کے کیا حقوق ہیں؟
12۔ کیا رازداری کا یہ نوٹس ان ویب سائٹوں کا احاطہ کرتا ہے جن کے ساتھ آپ ہماری ویب سائٹ یا SalamWeb براؤزر سے منسلک ہیں؟
13۔ ہم اس رازداری کے نوٹس میں کسی بھی تبدیلی سے آپ کو کیسے آگاہ کریں گے؟
14۔ آپ ہم سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں؟
15۔ جمع کردہ ڈیٹا کی فہرست۔

1۔ ہم کون ہیں؟
“SalamWeb”، “ہم”، “ہمارا” یا “ہمیں” کا مطلب ہے SalamWeb براؤزر، SalamToday طرزِ زندگی پورٹل، SalamChat ہر کسی کے لیے چیٹ (گپ شپ) سروس، SalamNews خبریں جمع کرنے کی سروس اور دیگر مصنوعات اور خدمات (بشمول ویب سائٹیں اور موبائل ایپلیکیشنز) جو Salam Web Technologies DMCC کی جانب سے رجسٹریشن نمبر DMCC95177 کے ساتھ چلائی جا رہی ہیں اور جن کے رجسٹرڈ دفتر کا پتہ ہےUnit No: I5-PF-118, Detached Retail I5, Plot No. JLT-PH1-RET-I5, Jumeirah Lakes Towers, Dubai, United Arab Emirates یا اس کی کمپنیوں کے گروپ کا جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کا ڈیٹا جمع کرنے والے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم یہ فیصلہ کرنے کے ذمہ دار ہیں کہ آپ کے متعلق ذاتی معلومات کو کیسے اکٹھا کرنا، ذخیرہ کرنا اور استعمال کرنا ہے۔
ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ہمارے مجاز فرد سے [email protected] پر بذریعہ ای میل رابطہ کیا جا سکتا ہے، یا تحریری طور پر اس پتے پر Unit No: I5-PF-118, Detached Retail I5, Plot No. JLT-PH1-RET-I5, Jumeirah Lakes Towers, Dubai, United Arab Emirates۔ رازداری کے اس نوٹس کے متعلق اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں، براہِ کرم ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ہمارے مجاز فرد سے رابطہ کریں۔
ہم مصنوعات اور خدمات کی ایک حد فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ براؤزر، ایپلیکیشنز، ویب سائٹیں وغیرہ جنہیں آپ کی روزمرہ زندگی میں آپ کی مدد کرنی چاہیئے۔

2۔ جب آپ SalamWeb ویب سائٹوں پر تشریف لاتے ہیں تو ہم کون سی ذاتی معلومات اکٹھی کرتے ہیں؟
جب آپ SalamWeb ویب سائٹوں (www.salamweb.com، www.salamtoday.com یا کسی دوسری ویب سائٹ جس کا SalamWeb سے تعلق ہو یا نہ ہو) پر جاتے ہیں تو آپ کی ذاتی معلومات لاگ معلومات کی شکل میں، آپ کا آئی پی ایڈریس، کوکیز میں سے ڈیٹا، یا دیگر معلومات جمع کی جا سکتی ہیں۔ ویب سائٹوں کی جانب سے جمع کردہ کوکیز ضروری یا غیر ضروری ہو سکتی ہیں۔
جب ہم کوکیز کے استعمال کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں، ہم اسے یا تو اس بنیاد پر استعمال کریں گے کہ بطور ایک کاروبار ایسا کرنا ہمارے جائز مفاد میں ہے یا اس بنیاد پر کہ آپ نے ہمیں ایسا کرنے کے لیے رضامندی دی ہوئی ہے۔ آپ بلاشبہ، کسی بھی وقت [email protected] پر رابطہ کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
جب آپ ہمارے پاس ایک اکاؤنٹ بناتے ہیں ہم آپ کا نام، خاندانی نام، عرفیت، موبائل فون نمبر، ای میل ایڈریس، ترجیحات (جنہیں ان موضوعات کے لیے خاص طور پر بنایا جائے گا جن میں آپ کو سب سے زیادہ دلچسپی ہے جیسے کہ کھانا پکانا، سیاست، تعلیمی سکھلائی وغیرہ) جمع کریں گے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کے لیے ایک اکاؤنٹ بنانے اور (جہاں آپ نے ایسا کرنے کی رضامندی دے رکھی ہو) آپ کو ان موضوعات کے متعلق معلومات بھیجنے کے لیے استعمال کریں گے جن میں دلچسپی ہونے کی آپ نے نشاندہی کی ہوئی ہے۔ آپ بلاشبہ، کسی بھی وقت [email protected] پر رابطہ کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
جب آپ خبریں اور ہماری مستقبل کی تقریبات کی تفصیلات وصول کرنے کے لیے اپنا نام لکھواتے ہیں تو ہم آپ کا ای میل ایڈریس جمع کرتے ہیں۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو تقریبات کی تفصیلات بھیجنے اور ان موضوعات پر خبروں سے آگاہ رکھنے کے لیے استعمال کریں گے جن کی آپ نے نشاندہی کی ہے کہ وہ آپ کی دلچسپی کی ہوں گی۔
جب ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کو خبروں اور مستقبل کی تقریبات کی تفصیلات بھیجنے کے لیے استعمال کریں گے، ہم آپ کی ذاتی معلومات کو اس بنیاد پر استعمال کریں گے جن کی آپ نے ہمیں ایسا کرنے کے لیے رضامندی دی ہوئی ہے۔ آپ بلاشبہ، کسی بھی وقت [email protected] پر رابطہ کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
جب آپ ہماری براہِ راست پیغام رسانی یا چیٹ فورمز پر ہمارے ساتھی صارفین کے ساتھ بات چیت کریں گے تو ہم ان معلومات کو محفوظ کر لیں گے حتیٰ کہ ان کے عوامی طور پر دستیاب نہ ہونے کے بعد بھی۔
آپ صرف رجسٹر ہونے اور/یا لاگ ان ہونے کے بعد ہی چیٹس یا کسی بھی دیگر سروسز میں حصہ لینے کے قابل ہوں گے۔ جو ڈیٹا آپ شائع کریں گے وہ ہمارے سسٹم میں آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک ہو گا۔
اگر آپ ہماری صارفین کا خیال رکھنے والی ٹیم کے ساتھ رابطہ کریں گے تو ہم آپ کا پورا نام، موبائل فون نمبر، ای میل ایڈریس اور آپ کے استفسار یا مسئلے کی تفصیلات جمع کریں گے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کے اکاؤنٹ (اگر آپ نے بنایا ہوا ہے) تک رسائی کرنے اور آپ کو جواب دینے اور آپ نے جو کوئی بھی استفسار یا مسئلہ اٹھایا ہے اس کی تحقیقات کرنے، اس پر غور کرنے، اور اس سے نمٹنے کے لیے استعمال کریں گے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو بہترین صارف خدمت ملتی ہے، ہم سابقہ گفتگوئیں سنبھال کر رکھیں گے جو ہماری آپ کے ساتھ ہوئی تھیں۔
ہم زیادہ حساس ذاتی معلومات کے ‘خصوصی زمرے’ بھی جمع کر سکتے ہیں، انہیں سنبھال سکتے ہیں اور استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کے مذہبی عقائد کے متعلق معلومات شامل ہوں گی، جو اس وقت جمع کی جائیں گی جب آپ ہمارے پاس اکاؤنٹ کھلواتے ہیں یا ہماری ویب سائٹوں  کی آن لائن سہولیات میں سے کسی کو بھی استعمال کرتے ہیں۔
جب ہم آپ کے مذہبی عقائد کے متعلق ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں، ہم یہ اس بنیاد پر کریں گے کہ آپ نے ایسا کرنے کے لیے ہمیں خصوصی رضامندی دی ہوئی ہے۔ آپ بلاشبہ، کسی بھی وقت [email protected] پر رابطہ کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔

3۔ جب آپ SalamWeb مصنوعات اور خدمات تک رسائی کرتے ہیں تو ہم کون سی ذاتی معلومات اکٹھی کرتے ہیں؟
جب آپ SalamWeb کی کوئی بھی مصنوعات اور خدمات اور خصوصاً SalamWeb براؤزر پر تشریف لائیں گے تو ہم آپ کی ذاتی معلومات جمع کریں گے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔ آپ بلاشبہ، کسی بھی وقت [email protected] پر رابطہ کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
جمع کردہ ڈیٹا کی فہرست اس دستاویز کے اختتام پر فراہم کی گئی ہے۔
جب آپ ہماری ایپلیکیشن کے ذریعے ایک اکاؤنٹ بناتے ہیں تو ہم آپ کا نام، خاندانی نام، عرفیت، موبائل فون نمبر، ای میل ایڈریس جمع کریں گے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کے لیے ایک اکاؤنٹ بنانے کے لیے اور (جہاں آپ نے ہمیں ایسا کرنے کی رضامندی دی ہوئی ہے) اور ہماری مصنوعات اور خدمات کے متعلق معلومات آپ کو بھیجنے کے لیے استعمال کریں گے۔
جب ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں، ہم ایسا اس بنیاد پر کرتے ہیں کہ آپ نے ہمیں اپنی رضامندی دی ہوئی ہے۔ آپ بلاشبہ، کسی بھی وقت [email protected] پر رابطہ کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
جب آپ خبریں اور ہماری مستقبل کی تقریبات کی تفصیلات وصول کرنے کے لیے اپنا نام لکھواتے ہیں تو ہم آپ کا ای میل ایڈریس جمع کرتے ہیں۔ ہم اس معلومات کو تقریبات کی تفصیلات بھیجنے اور ان موضوعات پر خبروں سے آگاہ رکھنے کے لیے استعمال کریں گے جن کی آپ نے نشاندہی کی ہے کہ وہ آپ کی دلچسپی کی ہوں گی۔
جب ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کو خبروں اور مستقبل کی تقریبات کی تفصیلات بھیجنے کے لیے استعمال کریں گے، ہم اسے اس بنیاد پر استعمال کریں گے کہ آپ نے ہمیں اپنی رضامندی دی ہوئی ہے۔ آپ بلاشبہ، کسی بھی وقت [email protected] پر رابطہ کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔
جب آپ ہماری براہِ راست پیغام رسانی یا چیٹ فورمز پر ہمارے ساتھی صارفین کے ساتھ بات چیت کریں گے تو ہم ان معلومات کو محفوظ کر لیں گے حتیٰ کہ ان کے عوامی طور پر دستیاب نہ ہونے کے بعد بھی۔
اگر آپ ہماری صارفین کا خیال رکھنے والی ٹیم کے ساتھ رابطہ کریں گے تو ہم آپ کا پورا نام، موبائل فون نمبر، ای میل ایڈریس اور آپ کے استفسار یا مسئلے کی تفصیلات جمع کریں گے۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو آپ کے اکاؤنٹ (اگر آپ نے بنایا ہوا ہے) تک رسائی کرنے اور آپ کو جواب دینے اور آپ نے جو کوئی بھی استفسار یا مسئلہ اٹھایا ہے اس کی تحقیقات کرنے، اس پر غور کرنے، اور اس سے نمٹنے کے لیے استعمال کریں گے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو بہترین صارف خدمت ملتی ہے، ہم سابقہ گفتگوئیں سنبھال کر رکھیں گے جو ہماری آپ کے ساتھ ہوئی تھیں۔
ہم زیادہ حساس ذاتی معلومات کے ‘خصوصی زمرے’ بھی جمع کر سکتے ہیں، انہیں سنبھال سکتے ہیں اور استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کے مذہبی عقائد کے متعلق معلومات شامل ہوں گی، جو اس وقت جمع کی جائیں گی جب آپ ہمارے پاس اکاؤنٹ کھلواتے ہیں یا ہماری ایپلیکیشنز سہولیات میں سے کسی کو بھی استعمال کرتے ہیں۔
جب ہم آپ کے مذہبی عقائد کے متعلق معلومات جمع کرتے ہیں، ہم یہ اس بنیاد پر کریں گے کہ آپ نے ایسا کرنے کے لیے ہمیں خصوصی رضامندی دی ہوئی ہے۔ آپ بلاشبہ، کسی بھی وقت [email protected] پر رابطہ کر کے اپنی رضامندی واپس لے سکتے ہیں۔

ہم آپ کی ذاتی معلومات کو قانونی کارروائیوں کو شروع کرنے یا ان کا دفاع کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
جہاں ہم آپ کی ذاتی معلومات کو قانونی کارروائیوں کا دفاع کرنے یا انہیں شروع کرنے کے مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں ہم ایسا اس بنیاد پر کرتے ہیں کہ یہ اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کرنا بطور ایک کاروبار ہمارے جائز مفاد میں ہے۔ اگر آپ کو ہمارے جائز مفاد کے متعلق مزید معلومات چاہئیں تو براہِ کرم [email protected] پر رابطہ کریں۔

ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا پر کارروائی کسی بھی قانونی یا تعمیل کے فرائض کو پورا کرنے کے لیے بھی کرتے ہیں جن کے ہم حامل ہیں۔

4۔ ہم نے جو ذاتی معلومات مانگی ہیں اگر آپ وہ فراہم نہیں کرتے تو کیا ہوتا ہے؟
ہمیں جس ذاتی معلومات کی ضرورت ہے اگر آپ ہمارے طلب کرنے پر وہ فراہم نہیں کرتے، تو ہو سکتا ہے ہم آپ کو جواب دینے، آپ کو بطور ایک رکن مقرر کرنے یا آپ کو ہمارے دیگر ارکان کے ساتھ متعارف کروانے اور آپ کو مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ اگر آپ کو اس بارے میں کوئی بھی تشویشیں ہیں آیا کہ آپ کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، براہِ کرم [email protected] پر رابطہ کریں۔

5۔ کیا ہم وہ مقصد تبدیل کر سکتے ہیں جس مقصد کے لیے ہم آپ کی ذاتی معلومات کو استعمال کرتے ہیں؟
ہم آپ کی ذاتی معلومات کو صرف مذکورہ بالا مقصد کے لیے استعمال کریں گے ماسوائے اس کے کہ یہ کسی اور وجہ کے لیے ہو جو ان اصل مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ اگر ہم وہ مقصد تبدیل کریں جس کے لیے ہم آپ کی ذاتی معلومات استعمال کر رہے ہیں اور آپ اس بارے میں ایک وضاحت چاہیں کہ نیا مقصد اصل مقصد کے ساتھ کیسے ہم آہنگ ہے، براہِ کرم [email protected] پر رابطہ کریں۔
اگر ہم آپ کی ذاتی معلومات ایک غیر متعلقہ مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہیں، تو ہم آپ کو مطلع کریں گے اور ان قانونی بنیادوں کی وضاحت کریں گے جو ہمیں ایسا کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔

6۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کتنی دیر اپنے پاس رکھیں گے؟
ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا صرف ایک مخصوص عرصے کے لیے پاس رکھیں گے جو قانونی، حسابی یا رپورٹنگ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے یا ہماری صارف خدمت کو بہتر بنانے کی خاطر ہمارے لیے ضروری ہے۔ جتنے وقت کے لیے ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا رکھتے ہیں اس کی طوالت کا تعین کرنے کے لیے ہم ذاتی ڈیٹا کی نوعیت، ڈیٹا کی غیر مجاز خلاف ورزیوں یا انکشاف سے متعلقہ خطرات اور آیا کہ کوئی قانونی یا انضباطی تقاضے ہیں جن کی تعمیل کرنا ہم پر لازم ہے، پر غور کرتے ہیں۔

7۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کس کے ساتھ بانٹیں گے؟
ہم آپ کی ذاتی معلومات اچھی شہرت کے حامل باہر کے لوگوں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔ جہاں آپ نے ہمیں ایسا کرنے کے لیے اپنی رضامندی فراہم نہیں کی ہوئی، ہم مارکیٹنگ کے لیے آپ کی ذاتی معلومات باہر کے لوگوں کے ساتھ نہیں بانٹیں گے۔
ہم نے ذیل میں وہ باہر کے لوگ بتا دیئے ہیں جن کے ساتھ ہم آپ کی ذاتی معلومات بانٹ سکتے ہیں:
* گروپ کمپنیاں: Salam Web Technologies MY Sdn Bhd, 1 Sentral, Jalan Stesen Sentral 5, Brickfields, Kuala Lumpur, Federal Territory of Kuala Lumpur, Malaysia
* پیشہ ور مشیران:  جہاں آپ نے ہماری ویب سائٹ کے خلاف ایک دعویٰ کیا ہوا ہو، ہم مشورہ لینے کے لیے آپ کی ذاتی معلومات پیشہ ور مشیران جیسے کہ وکلاء، اکاؤنٹینٹس اور انشورنس بروکرز کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔
* آئی ٹی خدمت فراہم کنندگان: ہم اچھی شہرت کے حامل باہر کے افراد استعمال کرتے ہیں جو ہمیں ہمارے آٹی ٹی سسٹمز، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور ان کے لیے معاونت فراہم کریں۔ وہ اس حد تک آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی کر سکتے ہیں جس حد تک انہیں اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے ضرورت ہے۔
* ویب سائٹ کا تجزیہ اور پروفائل بنانے والی کمپنیاں: ہم اچھی شہرت کے حامل باہر کے لوگ استعمال کرتے ہیں یہ تجزیہ کرنے کے لیے ہماری ویب سائٹ/ایپلیکیشن کیسے استعمال کی جاتی ہے جیسے کہ براؤزنگ کا تجزیہ یا گاہک کے ٹریفک کے نمونے جو ہمیں ہماری ویب سائٹ/ایپلیکیشن اور آپ کے اس کے تجربے کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔ وہ معلومات اور ہم جو پیشکشیں آپ کو بھیجتے ہیں کو خصوصی طور پر تیار کرنے میں بھی ہماری مدد کرتے ہیں۔
* انضمام: ایک انہونے واقعہ میں کہ ہم اپنی پوری کمپنی یا اس کا ایک حصہ فروخت کر دیں، یا اسے کسی دوسری تنظیم میں ضم کر دیں، ہم آپ کی ذاتی معلومات کو جو ہم نے جمع کی ہوئی ہیں اس رازداری پالیسی میں کیے گئے بیان کے مطابق، اپنے دیگر کاروباری اثاثہ جات کے ساتھ، اس تنظیم کو منتقل کر سکتے ہیں جسے ہم فروخت کر رہے ہیں یا جس کے ساتھ ضم ہو رہے ہیں۔
* قانونی اور انضباطی تقاضے: ہم آپ کی معلومات اداروں، کمپنیوں یا افراد کے ساتھ بانٹیں گے جہاں یہ کسی بھی قانون، اصول، ضابطے، قانونی کارروائی کی تعمیل کرنے کے لیے ضروری ہو۔ کسی بھی باہر کے لوگوں کے ساتھ ایک عدالت، تنظیم کنندہ یا سرکاری ادارے کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنے کے مقاصد کے لیے، مثلاً، تلاشی کے ایک وارنٹ یا عدالتی حکم کی تعمیل کرنا یا ایک قابلِ اطلاق قانون یا ضابطے کی تعمیل کرنا۔
باہر کے لوگوں پر ہم آپ کی ذاتی معلومات کا انکشاف صرف اس حد تک کریں گے جو مندرجہ بالا مقصد کی بجا آوری کی خاطر ان کے لیے ضروری ہے۔

8۔کوکیز
ایک کوکی ایک چھوٹی سی ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے جو آپ کے آلے میں اس وقت رکھی جاتی ہے جب آپ ہماری ویب سائٹ پر تشریف لاتے ہیں۔ ہم کوکیز اور سراغرسانی کے دیگر آلات کو آپ کے آن لائن تجربے کو مزید مستعد اور پُرلطف بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

 

9۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کیسے محفوظ رکھتے ہیں؟
ہم نے آپ کی ذاتی معلومات کے حادثاتی طور پر، گم جانے، استعمال کیے جانے یا غیر مجاز طریقے سے رسائی کیے جانے، تبدیل یا منکشف کیے جانے کو روکنے کے لیے بہت سے حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔ آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی کون کرتا ہے ہم اسے ان افراد تک محدود بھی کر دیں گے جنہیں آپ کی معلومات تک رسائی کرنے کے لیے کاروباری مجبوری ہے۔ یہ افراد رازداری کے فرض کے تابع ہیں۔
ہم نے ڈیٹا کی حفاظت کی کسی بھی مشتبہ خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے ضوابط لاگو کیے ہوئے ہیں اور آپ کو یا کسی بھی قابلِ اطلاق تنظیم کنندہ کو ایک مشتبہ خلاف ورزی سے مطلع کریں گے جہاں ایسا کرنا ہمیں قانونی طور پر درکار ہو۔
ہمارے حفاظتی ضوابط کا مطلب ہے کہ ہم کبھی کبھار ذاتی معلومات کا آپ پر انکشاف کرنے کے قابل ہونے سے قبل آپ سے شناخت کا ثبوت دینے کی درخواست کریں گے۔

10۔ کیا ہم آپ کی ذاتی معلومات کو EEA سے باہر منتقل کریں گے؟
ہم آپ کی ذاتی معلومات ہمارے باہر کے خدمت فراہم کنندگان کے ساتھ بانٹتے ہیں جو یورپی معاشی علاقے (“EEA”) اور متحدہ عرب امارات (“UAE”) کے اندر بھی اور باہر بھی، حسبِ ذیل ہیں:
* جہاں ہم آپ کی ذاتی معلومات اپنی گروپ کمپنیوں کے ساتھ بانٹتے ہیں: Salam Web Technologies MY Sdn Bhd, 1 Sentral, Jalan Stesen Sentral 5, Brickfields, Kuala Lumpur, Federal Territory of Kuala Lumpur, Malaysia.
* جہاں ہمارے باہر کے وہ خدمت فراہم کنندگان جن کے کے ساتھ ہم ذاتی ڈیٹا بانٹتے ہیں (جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے) EEA سے باہر کے مقامی ہیں، ان کی معاونت کی خدمات EEA سے باہر واقع ہیں یا EEA سے باہر ڈیٹا رکھتے ہیں۔

ہم نے یہ یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کر رکھے ہیں کہ آپ کی ذاتی معلومات کے ساتھ اس طرح سلوک کیا جائے جو یورپی یونین میں ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین سے ہم آہنگ ہو اور ان کا احترام کرتا ہو۔
اھر آپ ان ممالک کے متعلق مزید معلومات چاہیں جن میں آپ کی ذاتی معلومات پر کارروائی کی جاتی ہے، تو براہِ کرم [email protected] پر رابطہ کریں۔

11۔ آپ کی ذاتی معلومات کی بابت آپ کے کیا حقوق ہیں؟

آپ کو حق حاصل ہے کہ یورپی یونین کے اس ملک میں جہاں کے آپ مقامی ہیں ڈیٹا کے تحفظ کے تنظیم کنندہ کے پاس شکایت کریں۔
آپ کو حق حاصل ہے کہ ڈیٹا کے تحفظ کے مسائل کے لیے کسی بھی وقت اپنے مقامی تنظیم کنندہ کے پاس شکایت کریں۔ تاہم، قبل اس سے کہ آپ تنظیم کنندہ کے پاس جائیں ہم آپ کی تشویشوں سے نمٹنے کے امکان کو سراہیں گے اور اس لیے، اگر آپ ایسا کر کے خوش ہیں، تو براہِ کرم [email protected] پر رابطہ کریں اور ہم آپ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
آپ کی ذاتی معلومات کے معاملے میں آپ کو بہت سے اضافی حقوق بھی حاصل ہیں، جو یہ ہیں:
*ہم سے یہ پوچھنے کا حق کہ ہمارے پاس آپ کی کون سی ذاتی معلومات ہیں اور ہم سے اپنی ذاتی معلومات کی نقل لینے کا حق؛
* ہم سے یہ کہنے کا حق کہ آپ کی ذاتی معلومات میں کسی بھی نقائص کو درست کریں؛
* ہم سے یہ کہنے کا حق کہ ہمارے جائز مفادات کا جائزہ لیں اور آپ کو ان کی وضاحت کریں؛
* ہم سے یہ کہنے کا حق کہ آپ کی ذاتی معلومات حذف کر دیں؛
* ہم سے یہ کہنے کا حق کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کا جو استعمال کر رہے ہیں اسے محدود کریں؛ اور
* ہم سے یہ کہنے کا حق کہ مخصوص حالات میں آپ کی ذاتی معلومات منتقل کر دیں۔

اگر آپ اپنی ذاتی معلومات تک رسائی کرنا چاہتے ہیں، اس کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، تصدیق کرنا چاہتے ہیں، درستگی یا مٹانے کی درخواست کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کی ذاتی معلومات پر کارروائی کے مقصد سے، یا یہ درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کی ایک نقل کسی دوسرے فریق کو منتقل کر دیں، تو براہِ کرم [email protected] پر رابطہ کریں۔

12۔ کیا رازداری کا یہ نوٹس ان ویب سائٹوں کا احاطہ کرتا ہے جن کے ساتھ آپ ہماری ویب سائٹ یا SalamWeb براؤزر سے منسلک ہیں؟
وہ ویب سائٹیں جن پر آپ SalamWeb براؤزر استعمال کرتے ہوئے تشریف لاتے ہیں اور جن کا SalamWeb مصنوعات اور خدمات سے تعلق نہیں ہے ان کا یہ رازداری کا نوٹس احاطہ نہیں کرتا۔ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ وہ آپ کی ذاتی معلومات کو کیسے استعمال کر سکتی ہیں، آپ کو ان دیگر ویب سائٹوں پر رازداری کی معلومات کا جائزہ لینا چاہیئے۔

13۔ ہم اس رازداری پالیسی میں کسی بھی تبدیلی سے آپ کو کیسے آگاہ کریں گے؟
ہم اپنے رازداری کے نوٹس کو باقاعدگی سے نظرِ ثانی کے تحت رکھتے ہیں۔ ہم مستقبل میں اپنے رازداری کے نوٹس میں جو بھی تبدیلیاں کریں گے وہ اس صفحے پر پوسٹ کی جائیں گی اور اگر تبدیلیاں آپ پر یا اس طریقے پر اثرانداز ہوتی ہوں گی جس طریقے سے ہم آپ کی ذاتی معلومات کو استعمال کرتے ہیں تو جہاں مناسب ہوا ہم بذریعہ ایک ای میل ان تبدیلیوں پر آپ کی توجہ دلائیں گے۔ اس رازداری کے نوٹس میں کوئی بھی تازہ اضافے یا تبدیلیاں دیکھنے کے لیے براہِ کرم اکثر واپس آ کر اسے دیکھتے ہیں۔ رازداری کے نوٹس پر آخری نظرِ ثانی 27 نومبر 2019 کو کی گئی تھی۔

14۔ آپ ہم سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں؟
رازداری کے اس نوٹس کے متعلق یا جن طریقوں سے ہم آپ کی ذاتی معلومات کو استعمال کرتے ہیں ان کے متعلق اگر آپ کے کوئی بھی سوالات ہوں، تو براہِ کرم [email protected] پر رابطہ کریں۔

15۔ اکٹھا کردہ ڈیٹا کی فہرست۔

ڈیٹا کی قسم ڈیٹا حد وجہ ذخیرہ کرنے کی مدت
ویب سائٹ کے استعمال کے اعدادوشمار آبادیاتی ڈیٹا، ملک، شہر، نیٹ ورک فراہم کنندہ، دیکھے گئے صفحات، صفحے پر وقت www.salamweb.com 2 سال
انسٹالیشن کی معلومات آلے کی شناخت، آپریٹنگ سسٹم، تاریخ، واقعہ کی قسم، ورژن انسٹال کرنے / تجدید کرنے / ان انسٹال کرنے کے تمام واقعات مارکیٹنگ کی مہمات اور زیرِ استعمال سافٹ ویئر  کے ورژن کا حساب رکھنے کے لیے 2 سال
مقام صارف کی_شناخت، تاریخ، خطِ طول بلد، خطِ عرض بلد SalamChat سروسز، SalamNearYou سروسز چیٹ کی خصوصیات کے انتظام کے لیے؛ 2 سال
زبانیں آلے کی شناخت، مواد کا_ملک، مواد کی_زبانیں NTP اور خبروں کی ایپلیکیشن کی جانب سے مواد فراہم کنندہ کو درخواستوں کا خلاصہ سامعین/قارئین کی زبان کی ترجیحات پر اعدادوشمار جمع کرنا 3 ماہ
استعمال کے اعدادوشمار آلے کی شناخت، تاریخ، واقعہ براؤزنگ کے بنیادی واقعات SalamSadaqah سروس ایسے ڈیٹا کی متقاضی ہے۔
استعمال کے اعدادوشمار ایسی معلومات پر مشتمل ہیں جیسے کہ ترجیحات، بٹن پر کی جانے والی کلکس کی تعداد اور میموری کا استعمال۔
استعمال کے اعدادوشمار میں ویب پیج کے URL یا ذاتی معلومات شامل نہیں ہیں۔
3 ماہ
کریش کر جانے کی رپورٹیں آلے کی شناخت، آپریٹنگ سسٹم، میموری ڈمپ آلات پر ہونے والے تمام کریش کریش پر منتج ہونے والے نقائص کی شناخت کرنا 3 ماہ
دیکھی گئی ویب سائٹیں تاریخ، سائٹ کا URL، درجہ بندی سائٹ کی درجہ بندی کی پڑتال کے لیے تمام درخواستیں SalamProtect اور SalamTag ڈیٹا جمع کرنے کے لیے 3 ماہ
SalamTag میں ٹیگ کردہ URL صارف کی_شناخت، تاریخ، URL، URL کا ٹیگ صارفین کی جانب سے ٹیگ کردہ صفحات ویب پیج کی جمع کردہ درجہ بندی کا حساب لگانا 2 سال

 

ہم شماریاتی واقعات، انسٹال کی رپورٹوں، کریش کر جانے کی رپورٹوں پر بھی معلومات جمع کریں گے۔